ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

بھارتی حکومت کا مسلمانوں کے خلاف انتہائی اقدام،اب مسلمان طالبات نے حجاب نہیں اتارا تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں متعصب انتظامیہ نے مسلمان طالبہ کو حجاب کرنے کی پاداش میں کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں نسل پرست انتظامیہ کی جانب مسلمان طالب علموں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کرکے انہیں تعلیم کے حصول سے بھی روکا جارہا ہے۔پیر کو بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جامعہ اسلامیہ یورنیورسٹی سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کو حجاب کے باعث امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ امیہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں حجاب کی وجہ سے اہلیت کے امتحان(نیشنل الیجی بلٹی ٹیسٹ)میں شرکت کرنے سے روکا گیا ہے۔متاثرہ طالبہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں گذشتہ ہفتے روہنی میں این ای ٹی کا امتحان دینے گئی تھی، مجھے امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی تاہم حجاب کی پاداش میں کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔امیہ خان نے بتایا کہ مجھے انتظامیہ کی جانب سے حجاب اتارکر امتحان میں شرکت کو کہا گیا، میں نے اپنا امتحانی کارڈ دکھایا، شناخت کروائی تاہم انہوں نے مجھے امتحان کی اجازت نہیں دی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ نے امتحان کا انعقاد کرنے والے ادارے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو امتحان لینے والی انتظامیہ کے متعصبانہ رویے کے حوالے سے ای میل ارسال کی ہے۔امیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر ادارے کی جانب سے میری ای میل کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تو میں قانونی کارروائی کروں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…