ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

’’آپ کا نام بھاری انعام پانے والوں کی فہرست میں آگیا ‘‘فرضی انعامات کے بہانے لوٹنے والے 12افراد گرفتار

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(آئی این پی) مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فرضی انعامات کی رقم دلانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 12ایشیائی گرفتار کر لئے گئے۔منگل کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ لوگ موبائل پر رابطہ کر کے خود کو کسی ایک سعودی بینک کا ملازم ظاہر کرتے اور خوشخبری سناتے کہ قرعہ میں آپ کا نام بھاری انعام پانے والوں کی فہرست میں آگیا ہے۔ یہ لوگ کھاتیداروں سے نجی اور کھاتے کی معلومات حاصل کرتے۔ ان کے اکانٹ ہیک کرتے او ران سے بیلنس نکال لیتے ۔

تحقیقات اور سراغرسانی کی مدد سے اس طرح کے 12افراد کی نشاندہی کر لی گئی۔ ان کے خلاف ٹھوس ثبوت جمع کر لئے گئے۔ ان سب کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے 44ہزار ریال، 45موبائل سیٹ او ر101موبائل سم برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔ انہیں پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ مکہ پولیس نے سعودیوں او رمقیم غیر ملکیوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ دھوکے بازوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ کسی بھی ایسے شخص کو جو فون پر رابطہ قائم کرکے نجی اور کھاتے کی معلومات دریافت کرنا چاہے اسے کسی بھی حالت میں معلومات مہیا نہ کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…