جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کابل کے حساس ترین علاقے میں صرف تین افرادکا حملہ، بے دریغ قتل عام ،43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی،بڑی تعداد میں زخمی

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) افغان دارالحکومت کابل کے حساس علاقے میں یکے بعد دیگر خودکش دھماکوں اور مسلح حملہ آوروں کی سرکاری عمارت میں داخل ہوکر شدید فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق اور10 دیگر زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ڈپٹی ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق پیر کے روزمقامی وقت سہ پہر تقریبا تین بجے بعض مسلح حملہ آوروں نے کابل شہر میں واقع منسٹری آف پبلک ورکس کی عمارت کے گیٹ کے باہرپہلے بارودی سے بھری گاڑی کا دھماکہ کیا

جس کے بعدایک حملہ آور نے عمارت کے اندرداخل ہوکر خودکو دھماکہ سے اْڑادیا جبکہ جدید اسلحہ سے لیس تین دہشت گردوں نے سرکاری عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے سینکڑوں سرکاری ملازمین کو یرغمال بنالیا۔بتایاجاتا ہے کہ منسٹری آف پبلک ورکس کی عمارت میں محنت‘ سماجی امور‘ شہدااور معذور افراد سمیت کئی اہم دفاتر قائم ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افغان سیکیورٹی فورس کے اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے اورعمارت کا محاصرہ کرکے اپنی پوزیشنیں سنبھال لیں جہاں افغان فورسزاور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تقریبا دس گھنٹوں تک جاری رہا ۔ محکمہ صحت کے ترجمان واحیدمجروح ‘ سینئر افغان صحافی اور افغان ٹی وی کے مطابق دھماکوں اورفائرنگ کے نتیجے میں کم از کم43 افراد ہلاک اور 10دیگر زخمی ہوگئے تاہم وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق 28افرادہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عمارت کی حفاظت پر مامور محافظین اور سرکاری ملازمین شامل ہیں ۔ زخمیوں کو قریبی وزیراکبرہسپتال منتقل کیاگیا۔ کئی ملازمین بالائی منزل سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔محکمہ داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے

جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد سرکاری ملازمین کو بحفاظت باہرنکال دیا گیا ہے۔ دریں اثناء کابل میں کرائم برانچ کے سربراہ جنرل سلیم الماس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 30 شہری ہلاک ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لئے فوجی ہیلی کاپٹروں نے عمارت پر نیچے پروازیں کیں۔ اطلاعات کے مطابق دوطرفہ فائرنگ دس گھنٹوں تک جاری رہی جبکہ عمارت کے اندر سے وقفہ وقفہ سے بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے رات گئے تقریباً ایک بجے عمارت کو کلیئرکردیا۔اب تک کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…