ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

روس معمر قذافی کے خاندان کو حکومت میں لانے کیلئے سرگرم ،سیف الاسلام سے کیا مطالبہ کردیا؟پوری دنیا ہاتھ ملتی رہ گئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس کی جانب سے لیبیا کے سیاسی امور میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی حکومت لیبیا کے مختلف دھڑوں میں مصالحت کی آڑ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔حال ہی میں روسی حکومت کے ایک عہدیدارنے مقتول لیبی لیڈر کرنل معمرالقذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو ملک کی سیاست میں سرگرم ہونے پر زور دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق روس کی کوشش ہے

کہ وہ لیبیا میں مصالحت کے بعدد آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں قذافی خاندان اور ان کے حامیوں میں میدان میں لانے میں کامیاب ہوجائے۔ روس کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا جب لیبیا میں جامع قومی کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس کانفرنس میں دیگر قوتوں کے ساتھ قذافی خاندان اور ان کے حامی بھی نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ اپنی خود کو ایک طاقت ور گروپ کے طورپر ظاہر کریں۔روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سیف الاسلام القذافی کو ملک کی سیاست میں حصہ لینا چاہیے۔ وہ لیبیا کے جامع سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔ روسی حکومت کا کہناہے کہ آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل لیبیا میں قومی مصالحت کی کوششوں کے دورام کسی گروپ کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی مناسب نہیں۔روس کی جانب سے قذافی خاندان اور ان کے حامیوں کی لیبیا کی سیاست میں شمولیت کی کوششیں ماسکو کی تزویراتی پالیسی کا حصہ ہے۔ مغربی قوتیں لیبیا میں قومی مصالحت اور امن کی آڑ میں اپنے اپنے حامی گروپوں کی حمایت کرتی چلی آ رہی ہیں۔ روس کا خیال ہے کہ سیف الاسلام قذافی کی شمولیت کے بغیر یمن میں نہ تو امن ہوسکتا ہے، نہ مصالحت اور نہ سیاسی استحکام کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔روسی نائب وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سیف الاسلام اور ان کے حامی قبائل لیبیا کی سیاست کا اہم جزو ہیں۔ انہیں ملک کے جامع سیاسی عمل میں حصہ ضرور لینا چاہیے۔ ان کے ساتھ ساتھ لیبیا کے طبرق، طرابلس اور مصراتہ شہروں میں موجود سیاسی جماعتوں کو بھی مصالحتی اور سیاسی عمل میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔تاہم روسی نائب وزیر خارجہ بوگدا نوف نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ماسکو آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں سیف الاسلام کو صدارتی امیدوار بنانا چاہتا ہے یا روس کا مقصد سیف الاسلام کو صرف تنہائی سے نکال کر سیاست میں سرگرم کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…