تمام مسلمان مرد اور خواتین کو شہریت حاصل کرنے کیلئے یہ کام لازمی کرنا ہوگا،ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے متنازعہ قانون منظور کرلیا

22  دسمبر‬‮  2018

کوپن ہیگن(آن لائن)ڈنمارک نے شہریت حاصل کرنے والے ہر شخص بشمول مسلمان مرد و خواتین کے لیے بلاتفریق’مصافحہ ‘لازمی قرار دینے کا قانون منظور کرلیا ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون کی رو سے ’ہر شخص ڈنمارک کی شہریت ملنے کے بعد منعقد کی جانے والی تعارفی تقریب میں تمام میزبانوں اور مہمانوں سے ہاتھ ملانے کا پابند ہوگا۔حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے قانون کو مسلمان مرد اور خواتین کے خلاف

استعمال کرنے کی  کوشش سمجھی جارہی ہے۔پارلیمنٹ میں مذکورہ قانون کے حق میں 55 جبکہ مخالفت میں 23 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 30 قانون ساز غیر حاضر رہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ملک میں سیاسی پناہ لینے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے فنڈز بھی منظور کیے۔اسلام مخالف سمجھے جانے والے قانون ساز مارٹن ہینریکسن نے کہا کہ ’اگر آپ ڈنمارک پہنچتے ہیں، یہاں خوش آمدید کہنے والے سے ہاتھ ملانا روایت ہے، اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو یہ یقیناً توہین آمیز ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…