جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

فرانس، پولیس نے اوور ٹائم نہ ملنے پر پولیس اسٹیشن بند کر دئیے

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آئی این پی) فرانس میں جاری یلو ویسٹ احتجاجی تحریک مزید شدت اختیار کرگئی، فرانسیسی پولیس نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال کر دی۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری یلو ویسٹ احتجاجی تحریک شدت اختیار کرتی جارہی ہے جس میں اب فرانسیسی پولیس بھی شامل ہوگئی ہے۔

پولیس اہلکاروں نے اوور ٹائم نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس ایسوسی ایشن کے وزیر داخلہ کے ساتھ معاملات طے نہیں ہوسکے جس کے بعد اہلکاروں نے ہڑتال شروع کردی۔جمعرات کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس اہلکاروں نے حکومت نے 2 کروڑ 48 لاکھ یورو اوور ٹائم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا جس کے پورا ہونے پر اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن بند کردیے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس کی 70 فیصد عوام نے یلو ویسٹ احتجاجی تحریک کی حمایت کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سروے رپورٹ میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی مقبولیت مئی 2017 میں ان کے منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک کی نچلی ترین سطح 27 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔اوڈوکسا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ یلو ویسٹ تحریک کا احتجاج شروع ہونے کے ایک ماہ بعد سے اب تک فرانسیسی صدر کی مقبولیت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔حالیہ سروے میں شرکت کرنے والے 73 فیصد فرانسیسی شہریوں نے میکرون کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ گذشتہ 5 ہفتوں سے جاری مظاہروں کے باعث فرانس کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے جبکہ مظاہرین نے کرسمس سڑکوں پر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…