بینکاک (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے آسٹریلیا اور امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بیت المقدس کو اسرائیل کو دینے کا کوئی حق نہیں۔تھائی لینڈ کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب میں ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ بیت المقدس کا تاریخی اور اسلامی اسٹیٹس برقرار رہنا چاہیے اور اس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرنے یا اسے اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔ تھائی لینڈ کے دورے کے دوران مہاتیر محمد کو جامعہ رانجسیٹ کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی جاری کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا بلکہ القدس کے تاریخی اسٹیٹس کو پامال ہوئے اس کی تقسیم کا بھی اعلان کردیا ہے۔ آسٹریلیا کا یہ اقدام کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔