بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فرانس : دارالحکومت پھر مظاہرین کی زد میں، حکومت مخالف احتجاج میں شدت

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آئی این پی) فرانس میں جاری حکومت مخالف احتجاج میں شدت آگئی، مظاہرین نے ایک بار پھر ملکی دارالحکومت کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم نہ ہوسکا، بلکہ یلوویسٹ مظاہرین نے ایک بار پھر فرانسیسی دارالحکومت کا رخ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نیہفتہ کو شانزلے لیزے شاہراہ پر احتجاج کا اعلان کیا تھا، احتجاج کے باعث ہفتے کو پاکستانی سفارت خانہ بند رہا۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں فرانس میں جاری حکومت مخالف احتجاج کے پیش نظر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے تنخواہوں میں 100 یورو بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ فرانس کے عوام کا غصہ جائز ہے، پنشن لینے والوں کے لیے سی ایس جی نہیں بڑھایا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ احتجاجی مظاہرین کی طرف سے تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا، لوگوں کو تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، ملک کی کشیدہ صورت حال سے منفی نتائج مرتب ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں پیٹرول پر اضافی ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے، جس پر حکومت کو فیول پر عائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرنا پڑا۔دوسری جانب فرانس میں پر تشدد مظاہروں کے بعد یورپ کے دیگر ممالک میں بھی حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، پولیس نے بیلجئیم میں حکومت مخالف احتجاج کرنے والے 100 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…