جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فلسطین کی مکمل آزادی اور صہیونی ریاست کے زوال تک مسلح جد جہد جاری رکھیں گے : حماس

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) حماس نے جماعت کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ جماعت فلسطین کی مکمل آزادی اور صہیونی ریاست کے زوال تک مسلح جد جہد جاری رکھے گی۔حماس کی جانب سے جماعت کے یوم تاسیس کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت فلسطین کے ایک ایک انچ کی دشمن کے قبضے سے آزادی، بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے، فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی کی جدو جہد جاری رکھے گی۔بیان میں

کہا گیا ہے کہ آزادی فلسطینی ریاست، فلسطینی اداروں کی تاسیس، بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے، پناہ گزینوں کی واپسی جماعت کے اولین ایجنڈے میں شامل ہے۔ حماس فلسطینی قوم میں پائی جانیوالی بے اتفاقی کے خاتمے اور قومی شراکت کے قیام کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے دیگر تمام فلسطینی قوتوں کیساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت فلسطینیوں کا حق ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…