منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا؟ سب کی نظریں پارلیمنٹ پر لگ گئیں

datetime 12  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) بریگزٹ پر پارلیمانی رائے شماری ملتوی کرنے کے فیصلے نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی سیاسی ساکھ جس طرح متاثر کی، کنزرویٹو پارٹی کے کئی ارکان ان کی جگہ لینے کیلئے پر تول رہے ہیں۔برطانوی میڈیا پر وزارت عظمیٰ کے جن امیدواروں کے نام گردش کر رہے ہیں۔

ان میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی شامل ہیں۔ پاکستانی بس ڈرائیور کا 49 سالہ سابق بینکر بیٹا ساجد جاوید میرٹ پر یقین رکھنے والے کثیر ثقافتی جدید برطانیہ کا چہرہ ہے۔ ان کے والدین 1960 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے، ان کا خاندان برسٹل میں آباد ہوا، یونیورسٹی آف ایگزیٹر سے انہوں نے اکنامکس اور سیاسیات میں ماسٹرز کیا۔ساجد کی پسندیدہ شخصیت سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر ہیں، جن کا پورٹریٹ آج بھی ان کے کمرے کی دیوار پر آویزاں ہے۔ ساجد نے بطور بینکر نیویارک، لندن اور سنگاپور میں کام کیا، ان کے مطابق ڈوشے بینک کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے 2009 میں جب انہوں نے ملازمت چھوڑی، ان کی سالانہ آمدنی 30 لاکھ پاؤنڈ تھی۔ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں جونیئر وزیر خزانہ مقرر ہوئے، وہ سیکرٹری کلچر اور تجارت کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔ وزیر اعظم تھریسامے نے انہیں مقامی حکومت، کمیونٹیز اور ہاؤسنگ کا سیکرٹری مقرر کیا۔جاوید نے 2016 میں یورپی یونین کے حق میں ووٹ دیا تھا، مگر بعد میں بریگزٹ کاز کی حمایت کی۔ اپریل میں بطور وزیر داخلہ تقرری کے بعد انہوں نے کیربین تارکین کے بچوں کیساتھ سلوک کے ونڈ رش سکینڈل کی وجہ سے کافی نیک نامی کمائی۔ ان کی اہلیہ لارا برطانوی ہیں، دونوں کے چار بچے ہیں۔ غیر مسلم سے شادی کرنے پر انہیں نفرت انگیز ای میلز موصول ہوئیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی مذہب پر عمل نہیں کرتے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…