تہران (این این آئی )ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیاوں کواقتصادی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے خطے کے اہم ممالک پاکستان، چین، روس، ترکی اور افغانستان سے ایک متحدہ محاذ تشکیل دینے کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں صدر حسن روحانی کاکہنا تھا
کہ ہم سب کو ایک ایسے بیرونی حملے کا سامنا ہے، جس سے نہ صرف ہماری آزادی اور شناخت کو خطرہ ہے بلکہ اس دباؤ سے طویل المدتی تعلقات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی غیر قانونی اور نا انصافی پر مبنی‘ پابندیوں نے باعزت ایرانی قوم کو دہشت گردی کی مانند متاثر کیا ہے۔