لندن (این این آئی)برطانیہ کے پاکستانی نژاد وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ایک شامی بچے کے ساتھ اسکول میں نسل پرستانہ بدسلوکی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے نے انہیں اپنے بچپن میں ایسے ہی نسل پرستانہ واقعات یاد دلا دیے ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق برطانیہ میں ایک شامی پناہ گزین بچے جمال پر اسکول میں موجود دوسرے بچوں کی طرف سے تشدد
کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ساجد جاوید نے سخت برہمی اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی بچی اسکول میں مقامی طلباء کے ہاتھوں مار پیٹ کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں اسکول میں ایک شامی بچے کو اس سے عمر اور حجم میں بڑے طالب علم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کو دکھایاگیا تھا۔