اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش 94سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ خون میں انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے ہیوسٹن کے ہسپتال میں داخل تھے۔ ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے بھی وہ چلنے پھرنے سے معذور تھے اور الیکٹرک سکوٹر یا وہیل چیئر استعمال کر تے تھے۔واضح رہے جارج بش سینئر 1989 سے 1993 تک امریکہ کے صدر رہے جبکہ اس سے قبل وہ 8 سال تک 1981 سے 1989 تک
صدر رونلڈ ریگن کے ساتھ نائب صدر کے طور پر بھی کام کرتے رہے تھے۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے 11 ویں سربراہ کے طور پر 1976 سے 1979 تک کام کرچکے ہیں۔ان کے بڑے صاحبزادے جارج والکر بش جونیئر بھی 8 سال تک امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں ۔ بش سینئر کے ایک اور صاحبزادے جیب بش بھی سیاست میں ہیں۔یاد رہے کہ جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش کا انتقال بھی کچھ عرصہ پہلے ہی ہوا تھا۔