ٹوکیو (این این آئی)جاپان کی ایک فضائی کمپنی کے ایک پائلٹ کو پرواز کے وقت ممنوعہ حد سے دس گنا زیادہ شراب پینے پر دس ماہ قید کی سزا سنا دی۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق بتایا گیا کہ اکتوبر کی28 تاریخ کو کاتسوتوشی جِتسوکاوا نامی یہ جاپانی پائلٹ لندن سے ٹوکیو کی پرواز کے لیے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا تھا،جب ہوائی اڈے کے زمینی عملے نے الکوحل کی بو سونگھ کر
سکیورٹی حکام کو اطلاع دی۔ اس کے بعد اس پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق اس پائلٹ کے خون کے نمونے سے واضح ہوا کہ اس کے جسم میں فی سو ملی لیٹر خون میں 189 ملی گرام الکوحل ہے، جب کہ پائلٹوں کے لیے یہ حد20 ملی گرام ہے۔ برطانیہ میں عام ڈرائیوروں کے لیے بھی گاڑی چلاتے ہوئے جسم میں الکوحل کی زیادہ سے زیادہ حد 80 ملی گرام ہے۔