کوہاٹ؍کابل(این این آئی) افغان صوبہ ہلمند میں اتحادی افواج کی شدید بمباری کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 30 افغان شہری جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی حالت میں زندہ بچ گیا۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی گھرانے کے افراد شامل ہیں جن میں بچے اور خواتین ہیں۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گرم سیر کے علاقے زنجیر دراب درہ میں
منگل کی شب تقریباً نو بجے اتحادی افواج نے طالبان کی بجائے مقامی شہری اخترمحمدکے گھر کو نشانہ بنایا جس کی زدمیں آکر 30 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک معصوم اور کمسن بچہ شدید زخمی ہوکر زندہ بچ گیا۔مقامی افراد کے مطابق بمباری کے وقت طالبان کی ایک گاڑی متاثرہ گھر کے قریب آکر رکی تھی لیکن بمباری کے نتیجے میں کوئی طالبان ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔ مقامی افراد کے مطابق بمباری کا نشانہ اخترمحمدکا گھر بنا جس میں موجودتمام 30افراد لقمہ اجل بنے تاہم زندہ بچ جانے والوں میں ایک بچہ باقی ہے جو شدید زخمی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔صوبہ ہلمند کے گورنرمحمدیٰسین نے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں مقامی شہری اخترمحمدکے گھر میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ افغان صوبہ ہلمند میں اتحادی افواج کی شدید بمباری کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 30 افغان شہری جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی حالت میں زندہ بچ گیا۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی گھرانے کے افراد شامل ہیں جن میں بچے اور خواتین ہیں۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گرم سیر کے علاقے زنجیر دراب درہ میں منگل کی شب تقریباً نو بجے اتحادی افواج نے طالبان کی بجائے مقامی شہری اخترمحمدکے گھر کو نشانہ بنایا جس کی زدمیں آکر 30 افغان شہری جاں بحق ہوگئے