کابل(آئی این پی)افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی دو روزہ کانفرنس منگل ستائیس نومبر سے شروع ہو گئی ہے۔ اس کانفرنس کے پہلے روز افغان صدر اشرف غنی نے غیر ملکی نجی شعبے کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار شروع کرنے کی ترغیبات دیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غنی کے مطابق ایسی مثبت کارروائیوں سے ہی افغان اقتصادیات
اپنے پاں پر کھڑی ہو سکے گی۔ انہوں نے توانائی، تعمیرات اور ملکی ڈھانچے کی تعمیر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت کو اہم قرار دیا۔ اس کانفرنس میں یورپی کمیشن نے افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے 474 ملین یورو دینے کا وعدہ دیا۔ اقوام متحدہ کی افغان کانفرنس میں جرمنی اور روس کے وزرائے خارجہ سمیت بیس ملکوں کے سفارت کار شریک ہیں۔