منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

مسجد الحرا م میں دو بھارتی شہریوں کو بھارت کا جھنڈا لہرانا مہنگا پڑ گیا 

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)مسجد الحرام میں دو بھارتی شہریوں کو بھارت کے جھنڈے کے ساتھ تصاویر بنانا مہنگا پڑ گیا، جنہیں سعودی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مسجدالحرام میں تصاویر بھارتی جھنڈے کے ساتھ تصاویر بنانے والا12سالہ عزیر علی اور35سالہ امتیاز علی سید باپ بیٹا تھے۔ پولیس نے عزیرعلی کو گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا تاہم امتیاز علی تاحال زیرحراست ہے۔ امتیاز علی بھارتی شہرویدودرا میں ایک آپٹیکل شاپ

پر منیجر کی نوکری کرتا ہے۔ وہ اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گیا جہاں انہوں نے تصاویر بنائیں۔ اس واقعے پر جدہ میں واقع بھارتی قونصل خانے کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ’’بھارتی شہری ذہن میں رکھیں کہ مسجدالحرام میں جھنڈا لہرانا ممنوع ہے۔ ہم امتیاز علی کے ساتھ رابطے میں ہیں جو اس وقت حرم پولیس سٹیشن میں ہے اور ہم اس کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…