صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر صعدہ میں ایک کارروائی کے دوران عراقی نڑاد ایک بم ساز کو ہلاک کردیا۔ کارروائی میں21حوثی باغی بھی مارے گئے۔ادھر باقم کے محاذ پر 10 حوثی ہلاک ہوگئے۔ ان میں ان کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے ڈائریکٹرانٹیلی جنس کرنل انس منصر نے ایک بیان میں بتایا کہ باقم کے محاذ پر لڑائی کے دوران حوثی جنگجوؤں کے ساتھ ان کا ایک عراقی اسلحہ کا ماہر بھی مارا گیا۔
مقتول عراقی بم سازایران کی جانب سے مقرر کردہ مشن پر یمن میں حوثیوں کی بارودی مواد کی تیاری میں ان کی معاونت کررہا تھا۔یمنی فوج کی آفیشل ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق باقم کے محاذ پر 10 حوثی ہلاک ہوگئے۔ ان میں ان کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔مقتول حوثی جنگجو کی شناخت محمد الباری الاخفش کے نام سے کی گئی ہے۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں تعز گورنری میں سرکاری فوج نے مقبنہ اور جبل حبشی کے علاقوں سے حوثیوں کو نکال باہر کرنے کے بعد سرکاری فوج نے ان کا کنٹرول سنبھال لیا۔