جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

خاشقجی کا قتل ،امریکہ کا بڑا یوٹرن،حیران کن اعلان کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت سے متعلق حکومت کسی نتیجے پر نہیں پہنچی۔ اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار کا جوموقف سامنے آیا ہے وہ غیر مصدقہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ انتظامیہ نے اِن رپورٹوں سے اختلاف کیا جن میں کہا گیا کہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خاشقجی کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایسی رپورٹوں کو غلط قرار دیا ہے۔سی آئی اے کی سربراہ گینا ہسپال اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون پر خاشقجی کیس سے متعلق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بریف کیا، جب وہ کیلی فورنیا جا رہے تھے۔محکمہ خارجہ نے یہ بیان جاری کیا جس سے چند ہی منٹ قبل صدارتی ترجمان سارا سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ کو سی آئی اے پر اعتماد ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت ہلاکت کے ذمے دار تمام لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہے، اور یہ کہ کئی ایک سوالات جواب طلب ہیں۔سی آئی اے کے اندازے کے مطابق جسے امریکی اخبار نے رپورٹ کیا، سعودی عرب کی رپورٹ سے متضاد ہے۔ سعودی استغاثہ نے ایک روز قبل خاشقجی کی موت کے الزام سے ولی عہد کو برَی قرار دیا تھا۔امریکی حکام نے کہا کہ سی آئی اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ سعودی حکومت کے ایک طیارے میں 15 سعودی ایجنٹ استنبول گئے جہاں دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں خاشقجی کو قتل کیا گیا، جہاں وہ ایک ترک خاتون سے مجوزہ شادی کے لیے درکار دستاویز اٹھانے کے لیے گئے تھے۔امریکی اخبار نے کہا کہ سی آئی اے متعدد انٹیلی جنس ذرائع کی اطلاعات کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچی، جن میں شہزادے کے بھائی، خالد بن سلمان کا ٹیلی فون شامل ہے۔ اس ٹیلیفون کال میں خالد بن سلمان نے خاشقجی کو ترکی جانے کی تجویزدی تھی۔اس ٹیلی فون کال میں خالد نے خاشقجی سے کہا تھا کہ دستاویز لینے کے لیے وہ استنبول کے قونصل خانے جا سکتے ہیں، جہاں وہ محفوظ ہوں گے۔ اخبار کے مطابق یہ بات معلوم نہیں آیا خالد کو اس بات کا علم تھا کہ خشوگی کو ہلاک کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…