ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

امریکامیں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا بیٹا عالمی دہشت گرد قرار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے محکمہ خارجہ نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے بیٹے جواد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔امریکا نے جواد نصراللہ پر دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیل پر حملوں کا الزام عاید کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ نے حزب اللہ سے وابستہ المجاہدین بریگیڈز کو بھی بلیک لسٹ کردیا اور اس پر پابندیاں عاید کردیں۔اس تنظیم پر فلسطینی علاقے سے اسرائیلی اہداف پر متعدد حملوں کی سازش کا الزام عاید کیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج جواد نصراللہ اور المجاہدین بریگیڈز ( اے ایم بی) کو دہشت گرد قرار دینے کا مقصد ان کی امریکا کے مالیاتی نظام تک رسائی کو روکنا ہے۔محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے ایک اعلیٰ عہدے دار ناتھن سیلز نے الگ سے ایک بیان میں کہا کہ ان کے خلاف مزید بھی پابندیاں عاید کی جارہی ہیں۔قبل ازیں ادھر بیروت میں لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے حزب اللہ کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے کوششوں میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اپنے اتحادی چھے سنی مسلم ارکان میں سے ایک کو کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کررہی ہے جبکہ نامزد وزیراعظم اس مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار کرچکے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ وہ کابینہ میں اپنی جماعت کے لیے مختص نشست کو حزب اللہ کے کسی اتحادی کو نہیں دے سکتے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…