صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے جنوبی علاقے الضالع میں حوثیوں کے آخری ٹھکانے دمت میں ایک کارروائی کے دوران29 باغیوں کو ہلاک اور 17گرفتار کرلیا ۔ دمت میں حوثی باغیوں کا فیلڈ کمانڈر ھشام الغربانی اپنے کئی ساتھیوں سمیت لڑائی میں ہلاک ہوگیا۔
اسی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران حوثیوں کا کرنل عبدالواحد عبداللہ اور بعض دوسرے گرفتار کرلیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دمت میں سرکاری فوج نے ایک کارروائی کے دوران متعدد فیلڈ کمانڈروں کو ہلاک کرنے کیساتھ ساتے کم سے کم 17 کو حراست میں لے لیا ۔یمن کی مسلح افواج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ بتایا گیا کہ دمت میں حوثی باغیوں نے الحقب اور اس کے اطراف میں پھیلے پہاڑوں میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فوج نے جوابی کارروائی کردی۔ باغی اپنی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور 17 پکڑ لیے گئے۔یمنی فوج کے مطابق حوثی باغیوں کا ایک گروپ اسی علاقے میں حید کنہ میں اندازی کی کوشش کے دوران پکڑ لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے جنگجوؤں کی تعداد 17بتائی جاتی ہے۔عسکری ذرائع کے مطابق دمت میں حوثی باغیوں کا فیلڈ کمانڈر ھشام الغربانی بھی لڑائی میں ہلاک ہوگیا۔ اسی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران حوثیوں کا کرنل عبدالواحد عبداللہ اور بعض دوسرے گرفتار کرلیے گئے۔