جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

احمدی نژاد کا مقرب سابق ایرانی وزیر کرپشن کے الزام میں گرفتار

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) پولیس نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے ایک قریبی ساتھی اور سابق وزیر پرویز کاظمی کو مالی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرویز کاظمی کو گرفتاری کے بعد تہران کی افیین جیل منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ پرویز کاظمی سابق صدر محمود احمدی نڑاد کیدور حکومت میں کابینہ کیرکن، سرمایہ بنک کے چیئرمین اور سیکرٹریٹ فنڈ کے بھی رکن تھے۔احمدی نڑاد کے مقرب ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے پرویز کاظمی کی گرفتاری کی

سرکاری طورپر تصدیق نہیں کی مگر انہیں گرفتار کرنے کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔کاظمی احمدی نڑاد کے دور میں رفاع عامہ اور سوشل سیکیورٹی کے وزیر رہ چکے ہیں۔ادھر ایران کی ایک عدالت نے احمدی نڑاد کے مقرب ساتھیوں حمید بقائی اور اسفند یار مشائی کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان پر بھی کرپشن اور مالی بدعنوانی کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر احمدی نڑاد نے حکومت کی طرف سے عاید کردہ الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…