جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریبات آج ہوں گی، ٹرمپ پیرس پہنچ گئے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ پہلی جنگ عظیم کی صدسالہ تقریبات میں شرکت کے لیے یورپ کے دورے پر فرانس کے دارلحکومت پیرس پہنچ گئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ درجنوں دیگر عالمی سربراہان آرمزٹائس معاہدے کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

جس کے نتیجے میں پہلی عالمی جنگ کا خاتمہ ہوا۔اتوار کے روز آرمزٹائس معاہدے کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریبات سے قبل اس ہفتے، مکخواں نے فرانس کے مشرق اور شمال میں واقع میدان جنگ کی یادگار کا دورہ کیا۔ صدر مکخواں نے یورپ کو درپیش خدشات کے بارے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ براعظم کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی فوج تشکیل دے۔مکخواں نے بتایا کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ ہم چین، روس یہاں تک کہ امریکہ کے خلاف اپنا تحفظ کریں۔ جب میں صدر ٹرمپ کو اسلحہ ترک کرنے کے معاہدے سے باہر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے دیکھتا ہوں، جو سمجھوتا اْس وقت کیا گیا تھا جب 1980ء کی دہائی میں یورپ پر اثرانداز ہونے والا میزائل بحران درپیش تھا، اس کا شکار کون بنے گا؟ یورپ اور اْس کی سلامتی۔بعدازاں، ڈونالڈ ٹرمپ بلوووڈ کا دورہ کریں گے، جو جنگ عظیم یکم کے دوران امریکہ کی جانب سے لڑی گئی سنگین لڑائی کا میدان جنگ تھا۔ اِس لڑائی میں جرمن فوج کے حملے کے نتیجے میں 1800 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ یہ زیادہ تر معرکہ زور بازو سے لڑا گیا۔ تین ہفتے سے زیادہ عرصے کی اس لڑائی میں امریکی فوجوں نے 26 جون، 1918ء میں بلوووڈ کو فتح کیا۔ تاریخ داں، ڑاں مشل اسٹیگ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی بہادری مثالی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…