پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسد رجیم کی معاہدے کی خلاف ورزی : ادلب میں بمباری سے22افراد ہلاک

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)شامی فوج نے شمالی گورنری ادلب میں باغیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف وروزی کرتے ہوئے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں اپوزیشن کے حامی عسکری گروپ جیش العزہ کے22 جنگجو ہلاک ہوگئے۔بمباری میں عسکری گروپ کے دسیوں جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اور کئی لاپتا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرجمان نے بتایا کہ شامی فوج نے بہ ظاہر ستمبر میں طے پانے والے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جس میں ادلب محفوظ قرار دیتے ہوئے جنگ سے گریز پر اتفاق کیا گیا تھا۔تاہم گذشتہ روز شامی فوج گذشتہ شب جیش العزیہ گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 22 جنگجو ہلاک ہوگئے۔خیال رہے کہ 17ستمبر کو روس اور ترکی نے شام کے شہر ادلب میں جنگ سے بچنے کے لیے شہر میں15سے 20 کلو میٹر کے علاقے میں محفوظ زون کیقیام پراتفاق کیاتھا۔ معاہدے میں طے پایا تھا کہ شامی اور روسی فوج ادلب کے اس علاقے میں بمباری نہیں کریں گی۔ معاہدے کے مطابق ادلب میں?موجود تمام عسکری گروپوں بہ شمول تحریر الشام نے بھاری ہتھیار حکومت کیکرنا تھے۔جیش العز گروپ سے قریبا 2500 جنگجو وابستہ ہیں اور یہ زیادہ تر پہاڑی اور جنگلی علاقوں میں ہے۔ اس کے جنگجوؤں کو حماء سے روس اور ترکی کے درمیان معاہدے کے بعد وہاں بھیجا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…