جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

یمنی فوج کا دمت شہر میں نئے ٹھکانوں پر کنٹرول،حوثی باغیوں میں اضطراب

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

صنعاء(این این آئی)یمن کے صوبے الضالع میں سرکاری فوج نے دمت شہر کے جنوبی اور مغربی حصوں میں دو نئے ٹھکانوں کو کنٹرول میں لے لیا، یہ پیش رفت صوبے کو آزاد کرانے کے لیے جاری فوجی آپریشن کے چوتھے روز سامنے آئی،ادھر حوثی ملیشیا نے الحقب گاؤں میں

شہریوں کے گھروں پر اندھادھند مارٹر گولوں برسائے جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے فورتھ بریگیڈ کے عسکری اہل کار نصر الرازقی کے مطابق دمت شہر کے مغرب میں واقع علاقے خاب البوابہ کو بھی واپس لینے کی تصدیق کی ہے۔ یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے دمت ضلع میں آزاد کرائے گئے مقامات کی ایک وڈیو جاری کی ہے۔ یہ الضالع صوبے میں حوثی ملیشیا کے آخری گڑھ ہیں۔یمنی فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے دمت شہر کے اطراف اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیا ہے۔ اس دوران شہر پر بھرپور حملے اور اسے حوثی ملیشیا سے پاک کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ زمینی ذرائع کے مطابق جانی نقصان میں اضافے کے باعث حوثی باغیوں کی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔حوثی ملیشیا نے الحقب گاؤں میں شہریوں کے گھروں پر اندھادھند مارٹر گولوں برسائے جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔یمنی فوج میں اِب ریجن کے کمانڈر احمد البحش نے بتایا کہ یمنی فوج نے علاقے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی تمام بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے قلعہ ناصہ کا علاقہ آزاد کرایا گیا۔ اس کے بعد التہامی، عرفاف، السطاح، خارم، بیت الیزیدی، الحقب اور اب یمنی فوج دمت شہر کے مغرب میں پہاڑی سلسلے میں مصروف عمل ہے۔البحش کے مطابق حوثی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور جبلِ ناصہ میں باغیوں کی 25 سے زیادہ کٹی پھٹی لاشیں ابھی تک پڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے ریڈ کراس انٹرنیشنل سے مطالبہ کیا کہ حوثیوں کی لاشوں کو اٹھانے میں مدد فراہم کریں۔یمنی فوج نے تزویراتی اہمیت کے حامل جبل ناصہ سے حوثی ملیشیا کو مار بھگایا۔ اس کے سبب جبل التہامی اور دمت شہر کے اطراف متعدد دیہات کو آزاد کرانے میں آسانی ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…