پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش کا دہشت گرد عسکری گروپ کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور سیکرلر شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں ملوث گروہ جماعت مجاھدین بنگلہ دیش کے سربرا کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگالی پولیس کے ترجمان سوناتون شوکراپورتی نے بتایا کہ ایک کارروائی کے دوران جماعت مجاھدین بنگلہ دیش کے سربراہ خورشید علام کو شمالی شہر شیبگ انگ میں گولیاں مار کرہلاک کردیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ خورشید علام پولیس کے ساتھ مقابلے میں شدید زخمی ہوا۔ اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔

وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ 38 سالہ علام اپنے لیڈر شیخ عبدالرحمان اور پانچ دوسرے جنگجوؤں کی سنہ 2007ء میں سزائے موت کے بعد منظرعام پرآیا تھا۔اس پر ملک کے لبرل اور سیکولر لوگوں کو قاتلانہ حملوں میں ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی سمیت کئی دوسرے جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا جاتا تھا۔ 2014ء کو اس نے تنظیم کے دو گرفتار ارکان کو لے جانے والی جیل کی گاڑی پر حملے کا بھی منصوبہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دونوں جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…