لندن(آئی این پی)یورپ سپر بگ انفیکشنز کی دلدل میں بتدریج دھنستا جا رہا ہے، سپر بگ انفیکشنز سالانہ 33ہزار یورپین کی موت کا سبب بن رہا ہے، انفیکشن پرمتعدد اینٹی بایوٹک ادویات بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سپر بگ انفیکشنز یورپ میں ہر سال تینتیس ہزار افراد کی اموات کا سبب بنتے ہیں۔ طبی ماہرین نے یہ انکشاف پیر کے روز کیا۔
بیماریوں سے بچا کے یورپی سینٹر (ECDC) کے ایک تازہ تجزیہ کے مطابق ایسے انفیکشنز جن پر متعدد اینٹی بایوٹک ادویات اثر نہیں کر پاتیں، سن 2007 سے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ایسے انفیکشنز کا سبب بننے والے تقریبا ستر فیصد بیکٹریا کے علاج کے لیے عموما استعمال ہونے والی کم از کم ایک اینٹی بایوٹک دوائی اب بے اثر ثابت ہوتی ہے۔