تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب سمیت تمام امریکی اتحادی ممالک کو میزائلوں سے نیست و نابود کر دیں گے، واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر ایران پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں، ان پابندیوں کی زد میں ایران کے تیل کی فروخت بھی آئے گی، ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اس اقدام پر ایران کے ایک عالم آیت اللہ احمد عالم الہدیٰ نے سنگین قسم کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کی تیل کی برآمدات روکی گئیں تو ہم سعودی عرب اور اسرائیل سمیت خطے کے تمام عرب امریکی اتحادی ممالک کو میزائلوں سے
نیست و نابود کر دیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ احمد عالم الہدیٰ ماہرین کی حکومتی اسمبلی کے رکن ہیں، آیت اللہ احمد نے کہا کہ اگر ایران کے تیل کی فروخت روکی گئی تو ذہن میں رکھیں کہ ایران بھی خلیج فارس سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کو روک سکتا ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 400 ڈالر فی بیرل تک پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے فیصلہ کر لیا تو خطے کے کسی ملک سے تیل کا ایک قطرہ بھی باہر نہیں جا سکتا اور ہم خطے کے تمام امریکی اتحادی ممالک کو 90منٹ میں میزائلوں سے تباہ کر دیں گے۔