اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی اداکاروں سے ملاقات کی منسوخی بحرین کے شیخ کو مہنگی پڑ گئی،اتنا بڑا جرمانہ طلب کرلیاگیاکہ سوچا تک نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق برطانیہکی ہائیکورٹ میں مصر کے ایک تاجر نے بحرین کے شاہی خاندان کے شیخ پر تین کروڑ پچاس لاکھ پاﺅنڈ ہرجانے کا مقدمہ کردیا ہے، غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیخ حماد عیسیٰ علی الخلیفہ پر
مصر کے تاجر نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے درجنوں بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے کیاجانیوالا معاہدہ ختم کیا جو مصر کے ایک تاجر کے ساتھ کیاگیاتھا معاہدے کے تحت انہوں نے ان اداکاروں کے ساتھ پندرہ منٹ گزارنے تھے ،بحرین کے شیخ جن کے بارے میں بتایاجارہاہے کہ وہ بحرین کے بادشاہ کے کزن اور ملک کے نائب وزیراعظم کے بھتیجے بھی ہیں انہوں نے خود چھبیس بالی ووڈ ستاروں کی فہرست بنائی تھی جن سے وہ ملنا چاہتے تھے ان اداکاروں میں دپیکا پڈوکون ،انیل کپور امیتابھ سمیت متعدد اہم اداکار شامل ہیں ،مصری تاجر کے لندن ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے والے دعویٰ کے مطابق اس سلسلے میں بحرین کے شیخ نے فی کس ملاقاتوں کے لئے دس لاکھ پندرہ ہزار پاﺅنڈ کے ساتھ ساتھ اضافی بونس اور دیگر اخراجات بھی اداکرنے کا وعدہ کیاتھا۔واضح رہے کہ بحرین کے شیخ نے اس معاہدے کے تحت جنوری سے مارچ 2016ءکے دوران متعدد بھارتی اداکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان ملاقاتوں کے عوض 20لاکھ 30ہزار پاﺅنڈز کی ادائیگی بھی کی تاہم بعد ازاں شیخ نے خود کو اس معاہدے سے الگ کرلیا۔