جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

تیونسی صدر نے کابینہ میں تبدیلی کے وزیراعظم کے اقدامات مسترد کر دیئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

تیونس(این این آئی)تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاھد نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے 13 نئے وزراء کو شامل کیا ہے۔ دوسری جانب تیونسی ایوان صدر کے مطابق صدر الباجی قاید السبسی نے وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کے اقدامات مسترد کر دیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیراعظم یوسف الشاھد نے رونی الطرابلسی کو وزیر سیاحت اور روایتی صنعت کا منصب سونپا گیا ہے۔ ان کا تعلق یہودی مذہب سے ہے۔اسی طرح تبدیلی کے بعد وزارت انصاف کا قلم دان کریم الجاموسی، مختار الھمامی

کو ماحولیات، کمال مرجان کو عمومی امور، عبدالرؤف الشریف کو صحت،الھادی الماکنی کو ریاستی املاک و رئیل اسٹیٹ، سنیہ بالشیخ کو سپورٹس، مسز لیونسی کو پیشہ وارانہ تربیت، الشاھد ھشام بن احمد کو ٹرانسپورٹ، نورالدین السالمی کو آباد کاری اور رضوان عیارہ کو بیرون شہریوں کے امور کا وزیر مقرر کیا گیا۔درایں اثناء تیونسی ایوان صدر کی ترجمان سعیدہ قراش نے ایک بیان میں بتایا کہ صدر الباجی قاید السبسی وزیراعظم یوسف الشاھد کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی سے متفق نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…