بغداد (این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں اتوار کے روز ہونے والے زور دار دھماکوں میں 8افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کیمطابق بغداد میں اتوار کے روز یکے بعد دیگرے کئے بم دھماکے ہوئے جن میں کم سے کم24 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔بغداد پولیس کے ترجمان حاتوم الجابری نے بتایا کہ شمالی بغداد میں عدن چوک میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔دوسرا بم مشرقی بغداد کی الصدر کالونی میں ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا۔
جس کے دھماکے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ تیسرا دھماکہ مشرقی بغداد میں مشتل کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دو افراد الحبیبیہ کے مقام پر ایک مسافر وین میں ہوا جس کے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پانچواں دھماکہ شمالی دارالحکومت میں الشعلہ کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور دو زخمی جب کہ تین افراد التراث کالونی میں ہونے دھماکے میں زخمی ہوئے۔ دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔