واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں وسط مدتی انتخابات کیلیے منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، امریکی حکومت الیکشن میں ممکنہ غیر ملکی مداخلت روکنے کے لیے کڑی نگرانی کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کے ایک سینئر عہدے دارنے کہاکہ مڈ ٹرم الیکشن میں روس ، چین اور ایران کی طرف سے
مداخلت کے خدشات ہیں جو بھی کمپنی یا فرد ایسی کسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس پر پابندی لگائی جائے گی۔امریکی عہدے دار نے کہا کہ انٹیلی جنس ادارے ووٹنگ کے عمل میں ممکنہ گڑ بڑ کرنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے تیار ہیں ، تاہم انہوں نے الیکشن میں غیرملکی مداخلت کے مخصوص خطرات کی تفصیل نہیں بتائی۔