بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

جبری حجاب کے خلاف ایران میں عوام ایک بار پھر سراپا احتجاج

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں مذہبی انتہا پسندوں کی حکومت کی طرف سے خواتین پر جبری حجاب مسلط کیے جانے خلاف عوام ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق حالیہ ایام جہاں مختلف شہروں میں جبری حجاب کے خلاف خواتین کے احتجاجی مظاہرے ہوئے وہیں کئی خواتین کو جبری حجاب ترک کرنے پر حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ادھر دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی خواتین کی جانب سے جبری حجاب کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ بطورپر احتجاج سر

سے دوپٹا اتارنے اور اسے ہوا میں لہرانے والی خواتین کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے۔حال ہی میں ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اس نے جبری حجاب کے خلاف بہ طور احتجاج اپنا دوپٹا ہوا میں لہرا دیا تھا۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔گذشتہ برس 27 دسمبر کو 31 ساکی ویدا موحدی کی شاہراہ انقلاب پر دوپٹا لہرانے کی تصویر سامنے آنے کے بعد ایرانی پولیس اب تک 31 خواتین کو حجاب کے خلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں حراست میں لے چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…