جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کاقتل،جرمنی نے سعودی عرب کے خلاف بڑا قدم اُٹھالیا،فرانس کے صدر ایمانوئل میکرن کاشدیدردعمل،جرمنی کے فیصلے کو غلط قراردیدیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراگ(این این آئی) جرمن چانسلر انیجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جب تک صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے وضاحت نہیں ہوتی سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت نہیں ہوگی جبکہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرن نے بیان کو جذباتی قرار دے دیا۔پراگ میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم ایندریج بے بیس کے ہمرا پریس کانفرس کے دوران انیجیلا مرکل نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز سعودی فرمان روا سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ جمال خاشقجی کا کیس ناقابل یقین ہے۔

اینجیلا مرکل نے رواں ہفتے کے آغاز میں دئیے گئے اپنے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں اس خوف ناک جرم کے پس پردہ حقائق کی وضاحت کی ضرورت ہے اور جب تک ہم سعودی عرب کو اسلحہ برآمد نہیں کریں گے۔دوسری جانب فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرن نے سلواکیا کے دارالحکومت بریٹیسلوا میں صحافیوں سے گفتگو میں اس کے برعکس بیان دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی روکنا ‘خالصتاً جذباتی’ عمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی فروخت سے ‘جمال خاشقجی کا کوئی لینا دینا نہیں تھا اس لیے تمام چیزوں کو ملانا نہیں چاہیے۔اینجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو یمن میں انسانی صورت حال کے فوری حل کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں جہاں اس وقت لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہیں اور ہمیں ایک بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے۔ جرمن چانسلر انیجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جب تک صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے وضاحت نہیں ہوتی سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت نہیں ہوگی جبکہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرن نے بیان کو جذباتی قرار دے دیا۔ انیجیلا مرکل نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز سعودی فرمان روا سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ جمال خاشقجی کا کیس ناقابل یقین ہے۔اینجیلا مرکل نے رواں ہفتے کے آغاز میں دئیے گئے اپنے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں اس خوف ناک جرم کے پس پردہ حقائق کی وضاحت کی ضرورت ہے اور جب تک ہم سعودی عرب کو اسلحہ برآمد نہیں کریں گے

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…