منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع،امریکہ کا روس سے ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان،ٹرمپ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک تاریخی معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس نے 1987 کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی ’خلاف ورزی‘ کی ہے۔1987 میں سویت رہنما میخائل گورباچوف اور امریکی صدر رونلڈ ریگن نے اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے۔ یہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹر ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی روس کو ان ’ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے گا جبکہ ہمیں اس کی اجازت نہیں ہے۔نویڈا میں ایک ریلی کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ صدر اومابا نے اس پر بات چیت کیوں نہیں کی یا اس سے کیوں نہیں نکلے۔ وہ بہت برسوں سے اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔2014 میں سابق صدر اوباما نے روس پر آئی این ایف کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا جب اس نے مبینہ طور پر زمین سے مار کرنے والے ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ براک اوباما نے مبینہ طور پر اس معاہدے سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ یورپی رہنماؤں کے دباؤ پر کیا تھا جن کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع نے امریکہ کے ایک اقدام کو ’واحد قطبی دنیا کے خواب‘ کا شاخسانہ قرار دیا ہے جہاں صرف ایک ہی سپر پاور ہو۔امریکہ کا اصرار ہے کہ روسیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’نویٹر 9M729‘ نامی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل تیار کیا ہے، جسے نیٹو میں ایس ایس سی 8 کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس کی مدد سے روس نیٹو ممالک کو بہت کم وقت میں نشانہ بنانا کی قابل ہو سکتا ہے۔روس نے اس نئے میزائل کے بارے میں بہت کم بات کی ہے

تاہم انھوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تردید کی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس ایسے ہتھیاروں کو روایتی ہتھیاروں کے سستے متبادل کے طور پر دیکھتا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جمعے کو لکھا تھا کہ امریکہ مغربی بحرالکاہل میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے مقابلے میں اس معاہدے سے نکل جانے پر غور کر رہا ہے۔قیاس ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن آئندہ ہفتے ماسکو میں مذاکرات کے دوران روس کو اس معاہدے سے دستبرداری کے بارے میں مطلع کریں گے۔

انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدہ کیا ہے؟1987 میں امریکی اور سویت یونین کے درمیان کم فاصلے اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری اور غیرجوہری میزائلوں پر پابندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اس میں سمندر سے مار کرنے والے ہتھیار شامل نہیں تھے۔ امریکہ سویت یونین کی جانب سے ایس ایس 20 میزائل سسٹم نصب کرنے پر تشویش مند تھا اور اس کے جواب میں اس نے یورپ میں پیرشنگ اور کروز میزائل نصب کیے تھے، جس کے ردعمل میں بڑے مظاہرے ہوئے تھے۔ 1991 تک تقریباً 2700 میزائل تباہ کیے گئے۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت تھی۔2007 میں روسی صدر ولادی میر پوتن نے اعلان کیا تھا کہ یہ معاہدہ اب روسی مفادات میں نہیں ہے۔ روس کی جانب سے یہ اعلان امریکی کے 2002 میں انٹی بیلسٹک میزائل معاہدے سے نکل جانے کے بعد سامنے آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…