نئی دہلی(آئی این پی) چینی فوجی دستے لداخ ریجن میں چین اور بھارت کے درمیان موجود لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)عبور کرتے ہوئے ایک کلومیٹر تک بھارتی علاقے میں آ گئے۔تاہم بھارتی فوج کی طرف سے جب انہیں بتایا گیا کہ وہ بھارتی علاقے میں ہیں توچینی فوجی دستے واپس چلے گئے۔
اے این آئی نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین اور بھارت سرحد پر ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔دی بینگ ویلی کے مقامی افرادکے مطابق یہ واقع ارونا چل پردیش کے علاقے میں پیش آیا،تاہم جب ایک بھارتی فوجی افسر نے انہیں بتایا کہ وہ ایل اے سی عبور کر کے بھارتی علاقے میں آ گئے ہیں تو چینی فوجی واپس چلے گئے، حکام کے مطابق اگست اور اکتوبر میں بھی ایسے واقعات پیش آئے تھے ایک بار دو چینی ایم آئی۔17ہیلی کاپٹر بھی بھارتی فضائی حدود میں پانچ منٹ تک پرواز کرنے کے بعد واپس گئے تھے۔ یاد رہے اس علاقے میں چین اور بھارت کے درمیان کوئی مستقل سرحدی حد بندی نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ الزام عائد کرتے ہیں کہ چینی فوجی دستے اس علاقے میں اب تک14مرتبہ سے زائد بار ایل اے سی عبور کر چکے ہیں جبکہ چینی ذرائع ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ چینی فوجی دستے لداخ ریجن میں چین اور بھارت کے درمیان موجود لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)عبور کرتے ہوئے ایک کلومیٹر تک بھارتی علاقے میں آ گئے۔تاہم بھارتی فوج کی طرف سے جب انہیں بتایا گیا کہ وہ بھارتی علاقے میں ہیں توچینی فوجی دستے واپس چلے گئے۔اے این آئی نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین اور بھارت سرحد پر ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔دی بینگ ویلی کے مقامی افرادکے مطابق یہ واقع ارونا چل پردیش کے علاقے میں پیش آیا