صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہیکہ مغربی ساحلی محاذ پر ایران نوازحوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری لڑائی کے دورن 8 فیلڈ کمانڈر ہلاک کردیے گئے ۔ہلاک ہونے والے حوثیوں میں فیلڈ کمانڈر، ملٹری عہدیدار اور باغیوں کے حامی دو قبائلی رہ نما بھی شامل ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عسکری ذرائع نے بتایاکہ مغربی ساحلی محاذ پر لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بارے میں حوثی لیڈر شپ نے خاموشی اختیارکر رکھی ہے۔ہلاک ہونے والے حوثیوں میں فیلڈ کمانڈر، ملٹری عہدیدار اور باغیوں کے حامی دو قبائلی رہ نما بھی شامل ہیں۔سرکاری فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی الحدیدہ میں لڑائی کے دوران حوثیوں کا صف اول کا ایک فیلڈ کمانڈر ھشام عبدالصمد الخالد جس کا شمار حوثیوں کی ملٹری پولیس کے نمایاں عہدیداروں میں ہوتا ہے عرب تحادی فوج کے حملے میں مارا گیا۔اس کے علاوہ حوثی کمانڈر محمد علی مہدی الحسنی،فیلڈ کمانڈر صلاح علی صلاح فایع، عصام ممد سعد المہدی المعروف ابو فضل،فیلڈ کمانڈر محمد العباسی، محمد السھیلی، عبدالمجید الحمزی، علی الخاضری المعروف ابو زید اور علی عبدالرحمان سعدالدین المعروف ابو رقیہ توپ خانے سے کی جانے والی گولہ باری اور عرب اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے۔