بنکاک(انٹرنیشنل ڈیسک)تھائی حکام نے ایسے 70 افراد کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے اس ملک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔ستر افراد کے اس گروپ میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں اور انہیں بھی ملک بدری سے قبل حراستی مرکز میں ہی رکھا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی
شہریوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ دو ماہ معطل قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔ تھائی لینڈ کے ضلع تالینگ چان کی عدالت میں ان ستر پاکستانیوں پر ملکی حدود میں غیرقانونی داخلے اور ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی قیام کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ستر افراد کے اس گروپ میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں اور انہیں بھی ملک بدری سے قبل حراستی مرکز میں ہی رکھا جائے گا۔