روم(انٹرنیشنل ڈیسک)اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جرمنی نے درجنوں مہاجرین کو اٹلی واپس بھیجنے کے مبینہ منصوبے پر عمل کیا تو اٹلی حکومت جرمنی کے لیے اپنے ہوائی اڈے بند کر دے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹویٹ پیغام میں سالوینی کا کہنا تھا کہ اْن کی حکومت
مہاجرین کے لیے اپنے ایئر پورٹ بھی بالکل اسی طرح بند کر دے گی، جیسے اس نے اپنی بندرگاہوں کو بند کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے اٹلی کی حکومت نے مہاجرین کے لیے پناہ اور ملک بدری سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانے کی خاطر ایک متنازعہ سکیورٹی قانون کی بھی منظوری دے دی تھی۔ یہ قانون مہاجرین کو اٹلی بدر کرنے اور انہیں شہریت نہ دینے میں مددگار ہو گا۔