بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بھارت کشیدگی۔۔ امریکہ ، چین ، فرانس اور برطانیہ کا بڑا سرپرائز، دونوں ممالک بارے کیا بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) بھارت پاکستان کے مابین کشیدگی اور تناؤ کو ختم کرنے کیلئے چین، امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے میدان میں کودنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں نیوکلیئر طاقتوں کو اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرانے پر مجبور کیا جا سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

خطے میں کشیدگی اور تناؤ کے ماحول میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ افغانستان اورمقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں بے تحاشا اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ عدم استحکام کی صورتحال مضبوط و مستحکم ہوتی جارہی ہے۔ امریکہ نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی یقینی بنانے کیلئے چین، فرانس اور برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں دوبڑے نیوکلیئر طاقتوں بھارت اورپاکستان کے درمیان اختلافات کو کم کرنے، کشیدگی اورتناؤ کے ماحول کو ختم کرنے کی خاطر اپنا رول ادا کریں اور دونوں ممالک کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرانے کی خاطر سرکاری سطح پر مذاکرات کا آغاز کریں۔ چاروں بڑی طاقتوں نے بھارت پاکستان کے درمیان بین الااقوامی سرحد اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا طاقت کے بل بوتے پر مسائل حل نہیں ہوا کرتے بلکہ اسے دونوں ممالک نیوکلیئر جنگ چھڑ جانے کے امکانات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت مذاکرات پر توجہ مرکوز کرے، رپورٹ کے مطابق چاروں بڑی طاقتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کی حکومتوں کو تحریری طور پر اس بات سے آگاہ کریں گے کہ وہ مستقبل قریب میں ایک دوسرے کے قریب آنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…