بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

امریکی فوج کا ایک جدید اور مہنگا ترین ایف35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک )امریکی فوج کا ایک جدید اور مہنگا ترین ایف35 لڑاکا طیارہ ریاست جنوبی کیرولائنا میں گر کر تباہ ہوگیا ۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی فوجی حکام نے بتایا کہ طیارہ ایک تربیتی پرواز پر تھا جب وہ ہفتے کو جنوبی کیرولائنا کے علاقے بوفورٹ میں واقع میرین کور ایئر اسٹیشن کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے کہا کہ طیارے

کا پائلٹ حادثے سے قبل جہاز سے نکل کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا۔ترجمان کے مطابق پائلٹ کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔امریکی ذرائع ابلاغ نے فوجی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تباہ ہونے والا طیارہ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ ایف35بی تھا جو بہت مختصر رن وے سے بھی پرواز کرنے اور ہیلی کاپٹر کی طرح اترنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی فوج نے ایف35کا آپریشنل استعمال 2006ء میں شروع کیا تھا جس کے بعد سے یہ اس طیارے کو پیش آنے والا پہلا حادثہ ہے۔حکام کے مطابق حادثے کے علاوہ ایف35 سے دورانِ پرواز پائلٹ کے اِجیکٹ کرنے کا بھی یہ پہلا واقعہ ہے۔جو طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے اس کی قیمت 10 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے اور اس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین جنگی طیاروں میں ہوتا ہے۔ یہ طیارہ راڈار کی پکڑ سے محفوظ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن ایف35 طیاروں کی تین قسمیں تیار کر رہی ہے جن میں ایف35 اے عام طیاروں کی طرح پرواز بھرتا ہے جب کہ ایف35سی کو بحری بیڑوں سے پرواز بھرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔امریکی فوج نے رواں ہفتے ہی ایف35 بی کو پہلی بار افغانستان میں طالبان پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا اور امریکی فوج کی جانب سے اس طیارے کو جنگ میں استعمال کرنے کا یہ پہلا تجربہ تھا۔اس سے قبل اسرائیل وہ پہلا ملک تھا جس نے رواں سال مئی میں شام میں ایک حملے کے لیے یہ طیارہ استعمال کیا تھا۔لاک ہیڈ مارٹن اب تک کل 320 ایف35 طیارے تیار کرچکی ہے جن میں سے 245 امریکہ کے پاس ہیں۔پینٹاگون نے کمپنی کو مزید 141 ایف35 طیاروں کی تیاری کا ٹھیکہ دیا ہے جس پر ساڑھے 11 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…