بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوسری جنگ عظیم میں شدید بمباری سے پیدا ہونیوالی شاک ویو کس ملک کے اوپر ایک ہزار کلومیٹر تک محسوس کی گئی تھی؟تحقیقی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی پی پی)ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں اتحادی افواج کی جانب سے جو بم برسائے گئے وہ اتنے طاقتور تھے کہ ان سے کر ہوائی کو نقصان پہنچا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں نے قصبوں کو راکھ اور ملبے کا ڈھیر بنا دیا لیکن تحقیق سے معلوم چلا ہے کہ بم گرنے سے پیدا ہونے والی شاک ویو برطانیہ کے اوپر ایک ہزار کلومیٹر تک محسوس کی گئی تھی۔

برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی کے کرس سکاٹ کا کہنا ہے جب مجھے یہ معلوم چلا ہے تو میں ہکا بکا رہ گیا۔ ہر فضائی حملے سے 300 آسمانی بجلی گرنے کے برابر توانائی پیدا ہوئی۔اس نئی تحقیق سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ قدرتی فورسز جیسے آسمانی بجلی، آتش فشاں اور زلزلے کیسے کر ہوائی کو متاثر کرتی ہیں۔انھوں نے اس بات کا مطالعہ کیا کہ یورپ میں اتحادی فوج کی جانب سے 152 فضائی حملوں بشمول برلن اور نارمنڈی پر فضائی حملوں کے دوران کر ہوائی میں الیکٹرون میں کیسے تبدیلی آئی۔اتحادی افواج کی جانب سے دوری جنگ عظیم میں فضائی حملے 1942 میں شروع ہوئے اور اس سے جو تباہی ہوئی اس کی کوئی مثال نہیں ہے۔ جرمنی کے شہر جیسے ڈریسڈن اور ہیمبرگ ملبے اور راکھ کے ڈھیر بن گئے۔ریڈیو ریسرچ سینٹر کے ریکارڈ کے مطالعے سے معلوم چلا کہ جب بھی بم گرا اس وقت ایلکٹرون میں کمی واقع ہوئی جس سے کر ہوائی کی گرماہٹ میں اضافہ ہوا۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگرچہ سلو سے سینکڑوں میل دور بمباری ہوتی تھی لیکن اس علاقے کے کر ہوائی میں الیکٹرون میں کمی واقع ہوئی۔تاہم کرس سکاٹ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ بمباری کے باعث کر ہوائی میں اضافہ اور گرمی میں اضافہ معمولی تھا۔کر ہوائی میں تبدیلی صرف اس وقت تک رہتی تھی جب تک بمباری کے گرم اثرات ختم نہیں ہو جاتے تھے۔کر ہوائی سے ہماری ریڈیو مواصلات، جی پی ایس نظام، ریڈیو ٹیلی سکوپس اور یہاں تک کہ موسمی نظام کو جاننا متاثر ہو سکتا ہے۔کرس سکاٹ کہتے ہیں اگر کر ہوائی کو مکمل طور پر سمجھنا ہے تو کر ہوائی کے حوالے سے یہ تحقیق بہت اہم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ہمارے پاس یہ معلومات ہیں کہ شمسی توانائی سے کر ہوائی متاثر ہوتا ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ جاننے کی ضرورت ہے۔یہ تازہ تحقیق یورپی جیو سائنسز کے جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…