ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

استغفر اللہ۔۔ بھارت میں شادی شدہ مرد اور خواتین کوزنا کی قانونی اجازت۔۔سپریم کورٹ نے غیر ازدواجی تعلقات کو جائز قرار دیدیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے لبرل ازم کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے غیر ازدواجی تعلقات کو جائز قرار دے دیا، غیر ازدواجی تعلقات شادی کے لیے اچھاشگون نہین تاہم قابل سزا جرم نہیں ہے، مرد کو معلوم ہو کہ خاتون کسی کی بیوی ہے اور پھر تعلق قائم کرے وہ قابل سزا جرم ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سپریم کورٹ نے تعزیرات ہند یعنی انڈین پینل کوڈ(آئی پی سی)

کی دفعہ 497 کو جرم سے نکال دیا، جس کے تحت اب غیر ازدواجی تعلقات جرائم کی فہرست سے خارج ہوگئے ہیں۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 5 رکنی بینچ نے دفعہ 497 پر تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایڈلٹری یعنی شادی شدہ مرد اور خاتون کے درمیان رضامندی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات استوار ہوتے ہیں تو اسے جرم نہیں مانا جاسکتا۔سپریم کورٹ کی 5 رکنی بینچ میں ایک خاتون جج بھی شامل تھیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسٹس دیپک مشرا، جسٹس آر ایف نریمان، اے ایم خان ولکر، ڈی وائے چندریچد اور خاتون جج اندو ملہوترا کے بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ غیر ازدواجی تعلقات استوار کرنے پر شادی تو ختم کی جاسکتی ہے، تاہم اسے جرم قرار نہیں دیا جاسکتا۔بینچ نے اپنے فیصلے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 497 کو انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دفعہ 14 اور 21 کے خلاف ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا کا کہنا تھا کہ اگرچہ شادی شدہ مرد و خواتین کی جانب سے غیر ازدواجی تعلقات استوار کرنا جرم نہیں، تاہم اگر ان سے کوئی تیسرا شخص یعنی اگر تعلقات استوار کرنے والی خاتون کا شوہر یا پھر مرد کی بیوی متاثر ہوکر خودکشی جیسا سنگین قدم اٹھاتے ہیں تو تعلقات قائم کرنے والے افراد کے خلاف خودکشی کے قوانین کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔سپریم کورٹ کی بینچ نے

دفعہ 497 کو خواتین کے خلاف امتیازی سلوک بھی قرار دیا۔ساتھ ہی عدالت نے یہ ریمارکس بھی دیے کہ غیر ازدواجی تعلقات شادی کے لیے اچھے ثابت نہیں ہوں گے۔خیال رہے کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 497 کے تحت کسی بھی شادی شدہ مرد اور خاتون کے درمیان غیر ازدواجی تعلقات جرم تھے،تاہم اس میں سزا صرف مرد کو دی جاتی تھی اور خاتون اس سے بری الذمہ تھی۔اس دفعہ کے تحت اگر

کوئی بھی شادی شدہ مرد کسی ایسی خاتون سے جنسی تعلقات قائم کرتا ہے،جس متعلق اسے شبہ یا پتہ ہو کے وہ کسی اور کی بیوی ہے، وہ قانونی طور پر مجرم ہوگا اور اسے قید یا جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غیر ازدواجی تعلقات میں صرف مرد کو ہی مجرم قرار دیے جانے کے خلاف گزشتہ برس اٹلی نژاد بھارتی صنعت کار جوزف شائن نے درخواست دائر کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…