اقوام متحدہ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ جنوبی چینی سمندر کے مسئلے پر اپنے وعدے پورے کرے اور طرفداری نہ کرے،چین توقع رکھتا ہے کہ برطانیہ اپنے وعدے پورے کریگا چین کی قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے بارے میں حقیقی احترام دیکھائے گا،یہ بات انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب جیری مے ہنٹ کے ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات میں کہی۔چین
برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے زیادہ توقع کرتا ہے تاکہ چین برطانیہ تعلقات میں زیادہ استحکام پیدا ہو سکے۔ اس موقع پر برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اس عزم کو دہرایا کہ جنوبی چینی سمندر کے مسئلے پر کسی کی طرف داری نہیں کریگا،برطانیہ چین کے ساتھ اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے مناسب انداز میں حل کرنے کا خواہشمند ہے۔برطانیہ چین کے ساتھ تعلقات کا سنہری دور شروع کرنا چاہتا ہے اور وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ چین کی ترقی کسی بھی ملک کیلئے خطرہ ہے۔