اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد زیادہ تر راتیں اس کشتی میں گزارتے ہیں کیونکہ انہیں خطرہ ہے کہ۔۔امریکی انٹیلی جنس ادارے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد کی جان کو خطرہ، چھپ کر رات کہاں گزارتے ہیں، معروف امریکی تھنک ٹینک کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی تھنک ٹینک ’’بروکنگز انسٹی ٹیوشن ‘‘نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جان کے خوف سے اپنے محل میں رات کو نہیں رہتے بلکہ ان کی اکثر راتیں جدہ کے ساحل پر

موجود ان کی لگژری کشتی میں گزرتی ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک ’’بروکنگز انسٹی ٹیوشن ‘‘کے انٹیلی جنس کے اجیکٹ کے ڈائریکٹر بروس ریڈل نے کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کے باعث وہ اکثر راتیں سمندر میں گزارتے ہیں ۔ بروس ریڈل کے مطابق جدہ کے ساحل کے قریب ان کی لگژری کشتی سمندر کی لہروں پر تیری ہے اور ولی عہد اکثر رات کو اپنے محل کی بجائے اس کشتی میں ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے محل پر حملے اور ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات روسی اور ایرانی ذرائع ابلاغ نے شائع کی تھیں جس کی سعودی عرب کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جہاں سعودی عرب میں مقبولیت حاصل ہے وہیں ان کے اپنے شاہی خاندان میں ان کی مخالفت کی بھی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔ گزشتہ سال شہزادہ محمد بن سلمان سعودی ولی عہد کے منصب پر فائز ہوئے تو اس کے ساتھ ہی ان کی جارحانہ پالیسیوں کا بھی آغاز ہو گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ صرف اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی ان کے بہت سے دشمن پیدا ہو گئے۔ بظاہر تو وہ بہت طاقتور حکمران ہیں مگر انہیں لاحق خطرات کی نوعیت کچھ ایسی ہو گئی ہے کہ اپنے محل میں چین کی نیند سونا اب ان کیلئے ممکن نہیں رہا۔

خیال رہے کہ امریکی تھنک ٹینک نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جس کشتی کا ذکر کیا ہے وہ سعو دی ولی عہد نے فرانس میں چھٹیاں گزارنے کے دوران پہلی باردیکھی تھی۔ انہوں نے 440فٹ لمبی اس کشتی کی خریداری میں نصف ارب ڈالر کی رقم خرچ کی ہے، یہ لگژری کشتی اس سے پہلے ایک ارب پتی روسی بزنس مین کی ملکیت تھی۔ اس پر دو ہیلی پیڈ ہیں اور اس کے اندر دنیا کی ہر آسائش دستیاب ہے جبکہ اس کی سکیورٹی کا نظام بھی انتہائی جدید اور طاقتور ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…