منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ایتھوپیااوراریٹریا کے درمیان امن معاہدے سے پورے خطے میں امن ہوگا،سعودیہ

datetime 20  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں متعیّن سعود ی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کی سکیورٹی ان کے ملک اور پورے خطے کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہزادہ خالد نے دو پڑوسی ممالک اریٹریا اور ایتھوپیا کے درمیان جدہ میں اسی ہفتے امن معاہدے پر دست خطوں کے بعد سعودی عرب کے خطے میں امن کے فروغ

کے لیے کردار کا ذکر کیا،اس معاہدے کے نتیجے میں ان دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ بیس سال سے جاری محاذ آرائی کا خاتمہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون امن کاری ، ترقی کا فروغ اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کی معاونت سے ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان جدہ امن معاہدہ طے کرایا ہے،اس سے دونوں ملکوں کے درمیان بیس سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔اس سے پورے خطے میں سکیورٹی کو فروغ ملے گا اور استحکام آئے گا۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے مصالحتی کوششوں اور امن کے فروغ میں ہمیشہ صفِ اوّل کا قائدانہ کردار ادا کیا ہے جبکہ دوسرے ممالک تنازعات سے ناجائز فائدہ اٹھا کر تقسیم کے بیج بوتے ہیں۔سعودی عرب نے گذشتہ کئی عشروں کے دورا ن میں کامیاب نتائج کی حامل مصالحتی کوششیں کی ہیں۔اس نے فلسطین ، لبنان ، افغانستان اور دوسرے علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے۔ا نکا کہناتھا کہ آبنائے باب المندب اور ہارن آف افریقا کی سکیورٹی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دنیا کی 15 فی صد بین الاقوامی تجارت ان ہی آبی راستوں سے ہوتی ہے۔ سعودی عرب خطے کو قزاقی اور ایران نواز ملیشیاؤں کی عدم استحکام کی کارروائیوں سے بچاؤ کے لیے کام کرتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…