اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی سیکریٹری دفاع کا ڈونلڈ ٹرمپ کو’’ پاگل کتا‘‘ کہنا خسارے کا باعث بن گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(اے این این) امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس کا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو’’ پاگل کتا‘‘ کہنا خسارے کا باعث بن گیا۔دی نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسط انتخابی مہم کے بعد جیمس میٹس کو برطرف کئے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکی صدر اور سیکریٹری دفاع کے مابین نیٹو پالیسی پر شدید چپقلش جاری ہے ۔

آیا شمالی کوریا کے ساتھ وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کی جائیں اور امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے والے فیصلے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔دوسری جانب جیمس میٹس کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ جتنا وقت سیکریٹری دفاع نے گزارا ہے اس دوران وہ خود کو معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کی سوچ میں غیریقنی طور پر تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔اخبار کے مطابق اب سیکریٹری دفاع جیمس میٹس ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے سے گریزاں ہیں اور پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ جیمس میٹس خود کو وفادار ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نیوی سے ریٹائرڈ کیپٹن جیف ڈیوس اور جیمس میٹس کے سابق ترجمان نے بتایا کہ جیمس میٹس کے ڈی این اے میں جھوٹ شامل نہیں ہے اور نہ ہی غداری کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔سینیٹ آرمڈ سروس کمیٹی کے ڈیموکریٹ سنیٹر جیک ریڈ نے بتایا کہ اگر جیمس میٹس کو پینٹاگون سے رخصت کیا گیا تو اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا خلا غیرمعمولی طور پر نقصان کا باعث بنے گی۔واضح رہے کہ مصنف باب وڈ وارڈ نے اپنی کتاب میں تحریر کیا تھا کہ جیمس میٹس ڈونلڈٹرمپ کی ذہنیت کو 5 ویں کلاس کے طالبعلم کے برابر قرار دیا تھا۔بعدازاں جیمس میٹس نے مذکورہ ریمارکس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…