ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ریسلنگ کلب میں دو بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کی سہ پہر ان بم دھماکوں میں چھبیس افراد ہلاک اور کم سے کم نوّے زخمی ہو گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو جاری کیے گئے بیان میں
سعودی وزارت خارجہ کے ایک افسر نے ان بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب خطے میں تشدد اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان اور اس کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔