منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی مالی امداد میں کٹوتی کا امریکی رویہ برقرار رہے گا،ٹرمپ انتظامیہ عمران خان کو کون سا کام کرنے کا موقع دینا چاہتی ہے ٗ امریکی محکمہ دفاع نے واضح کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک افسر نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کو موقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر سکیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع برائے امور ایشیا و بحرالکاہل رینڈل شرائیور نے کہا کہ پاکستان کی بہت سی حکومتیں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتی تھیں لیکن جلد ہی ان حکومتوں کو حقائق اور مشکلات کا اندازہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے

متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔افسر نے کہا کہ پاکستان کی مالی امداد میں کٹوتی کا امریکی رویہ برقرار رہے گا۔خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پا کستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…