منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

گیئرٹ ولڈرز پر حملے کا مبینہ منصوبہ،پاکستانی ملزم ڈچ عدالت میں پیش

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹر ڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک)ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان گیئرٹ ولڈرز پر حملے کے مبینہ منصوبہ ساز پاکستانی ملزم کو ایک ڈچ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈچ دفتر استغاثہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس مشتبہ ملزم کو جس پر الزام ہے کہ وہ ایک دہشت گردانہ حملہ اور قتل کی کوشش کرنے کے علاوہ لوگوں کو اشتعال دلانا چاہتا تھا۔

کچھ دیر کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس ملزم کو جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے، دی ہیگ کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ہالینڈ کی پبلک پراسیکیوشن سروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملزم نے دیگر مسلمانوں سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھی اس کے ارادوں کی حمایت کریں۔ اسی لیے حکام اس کی طرف سے دی جانے والی دھمکی کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ڈچ حکام نے یہ بھی بتایا کہ اس ملزم سے پوچھ گچھ ابھی جاری ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ ممکن حد تک پابندیوں کے تحت پولیس کی تحویل میں ہے۔ قانونی اداروں کی دفتری زبان میں جاری کیے گئے اس موقف کا سادہ الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ اس ملزم کو اپنے وکیل صفائی کے ساتھ ملاقات کے علاوہ کسی بھی دوسرے فرد سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ڈچ حکام نے مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے اس ملزم کا نام بتانے سے معذرت کر لی ہے۔ اس بارے میں حکام نے کہاکہ فی الوقت ہم اس سے متعلق کوئی بھی معلومات میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔اتنا تاہم ضرور کہا گیا کہ یہ ملزم اگلی عدالتی پیشی سے پہلے آئندہ دو ہفتوں تک پولیس کی تحویل ہی میں رہے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…